Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

سوات: مٹہ میں سلنڈر دکان میں دھماکا، 7 افراد زخمی

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا
شائع 09 جون 2025 08:56am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

سوات کی تحصیل مٹہ میں واقع ایک سلنڈر کی دکان میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دکان میں موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ گیس لیکج کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

Sawat

Cylinder blast

gas leakage