Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

بھارتی بوئنگ طیارہ اچانک کیسے گرا؟ سوالات اٹھنے لگے

بھارتی طیارے کی اموات 270 ہوگئیں
شائع 14 جون 2025 09:21pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی بوئنگ طیارہ اچانک کیسے گرا۔ سوالات اٹھنے لگے۔ ایوی ایشن ایکسپرٹ کے مطابق بظاہرغلطی معاون پائلٹ کی نظرآتی ہے۔ پائلٹ نے گیئر اپ کا حکم دیا تو معاون نے فلیپ اوپر کردیئے جس سے جہاز کی تھرسٹ ختم ہوگئی۔ بھارتی طیارے کی اموات 270 ہو گئیں۔

بھارتی بوئنگ طیارہ اچانک کیسے گر کر تباہ ہوا؟ اس واقعے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ایوی ایشن ایکسپرٹس کے مطابق بظاہر یہ ایک سنگین انسانی غلطی کا نتیجہ دکھائی دیتا ہے۔

ابتدائی تجزیوں میں ماہرین اور مختلف پائلٹس کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے ”گیئر اپ“ کا حکم دیا، لیکن معاون پائلٹ نے غلطی سے ”فلیپس“ اوپر کر دیئے، جس سے طیارے کی تھرسٹ ختم ہو گئی اور وہ زمین پر آ گرا۔

احمد آباد میں پیش آنے والے اس اندوہناک سانحے کے تیسرے روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں سرگرم رہیں۔

حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 270 تک پہنچ چکی ہے۔ لندن جانے والی بوئنگ 787 پرواز کا صرف ایک مسافر، وشواس کمار، زندہ بچ سکا۔

طیارے میں کل 241 افراد سوار تھے، جبکہ زمین پر 29 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز طیارے کے ملبے سے مزید 25 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

Indian Airlines

ahmdabad