Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

پشاور: اورکزئی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، سب انسپکٹر شہید

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار، پہاڑی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا
شائع 14 جون 2025 11:23pm

اور کزئی میں غلجو تھانہ کی چیک پوسٹ کڑپہ پر دہشت گردوں کے حملے میں سب انسپکٹر عنایت خان شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ اور فرار ہو گئے، پولیس نے پہاڑی علاقہ گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ،

ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں نے غلجو تھانہ کے تحت آنے والی چیک پوسٹ کڑپہ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر عنایت خان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ گزشتہ رات کیا گیا جس کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پہاڑی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

peshawar

terrorists attack

Orakzai

police check post

Sub Inspector martyred