Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

کراچی میں بارش کب سے شروع ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

شہر قائد میں کل سے ہلکی بارش کی پیش گوئی،گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
شائع 15 جون 2025 02:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، تاہم شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے کل سے ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سمندری ہوائیں بحال ہونے سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی آنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل سے ہلکی بارش متوقع ہے۔ ساتھ ہی سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئے گی۔

صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر حصوں میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی، نوشہرو فیروز اور گردونواح میں بادل خوب برسے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ پشاور، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک اور جہلم میں بھی بارش متوقع ہے۔

بلوچستان اور اندرونِ سندھ میں آئندہ چند روز تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے شہری غیر ضروری دھوپ سے بچیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

karachi weather

weather update

rainy weather