Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

پاک ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہار

پاک دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، ترجمان
شائع 15 جون 2025 07:22pm

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خطے کی بگڑی صورت حال پر تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ترکیے کے وزیرخارجہ حقان فیدان نے ٹیلی فون کیا اور دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی کے بلاجواز حملوں کے باعث بگڑتی علاقائی صورت حال پر گہری تشویش اورغم وغصے کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے اگلے ہفتےہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس اور صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں اسلامی تعاون یوتھ فورم کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی، یہ دونوں اجلاس اگلے ہفتے استنبول میں ہوں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے حملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے 13 جون کی علی الصبح تہران کے متعدد رہائشی علاقوں اور ایران کے دیگر حصوں میں واقع عسکری و جوہری مراکز پر حملے کیے تھے۔

ان حملوں میں کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز، کم از کم چھ ایرانی جوہری سائنسدان، اور درجنوں عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج نے ان حملوں کے جواب میں اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کے کئی شہروں پر تباہ کن بیلسٹک میزائلوں سے جوابی کارروائی کی ہے۔

Ishaq Dar

turkiye

hakan fidan

Iran Israel War

ISRAELI ATTACK ON IRAN

Minister Ishaq Dar

Foreign Minister Ishaq Dar

Deputy PM Ishaq Dar

Israel Iran tensions

Irani Hypersonic Missile

turk foreign minister