Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

ایئر انڈیا حادثہ: بھارتی فلم ساز بھی لاپتا، لیکن جہاز میں تو نہیں تھا

فلم ساز کا موبائل فون آخری بار حادثے کے مقام کے قریب پایا گیا
شائع 16 جون 2025 11:21am

بھارتی فلم ساز مہیش کلاوادیا کے اہل خانہ نے جمعرات کو ان کے لاپتہ ہونے کے بعد ڈی این اے نمونے جمع کرائے ہیں، کیونکہ ان کا موبائل فون آخری بار ایئر انڈیا کے مہلک طیارہ حادثے سے صرف 700 میٹر دور ٹریس ہوا تھا۔

احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ AI-171 کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 270 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی بوئنگ طیارہ اچانک کیسے گرا؟ سوالات اٹھنے لگے

طیارہ 15 جون 2025 کو دوپہر 1:39 بجے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اُڑنے کے بعد میگھن نگر میں واقع ایک میڈیکل کالج کے کیمپس میں گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 242 افراد میں سے 241 ہلاک ہو گئے، جبکہ زمین پر 29 افراد کی بھی جان چلی گئی۔

اس حادثے کے بعد، فلم ساز مہیش کلاوادیا (جو مہیش جراوالا کے نام سے بھی مشہور ہیں) کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

بھارت میں دریا پر بنا پُل گرگیا، 10 افراد ہلاک

ان کی اہلیہ ہیٹل نے بتایا کہ مہیش کی آخری کال 1:14 بجے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی ملاقات ختم کر کے گھر واپس آ رہے ہیں۔ جب وہ واپس نہ آئے، تو ان کی بیوی نے ان کے موبائل فون پرکال کی لیکن وہ بند تھا۔

پولیس کے مطابق، مہیش کا موبائل فون آخری بار حادثے کی جگہ سے صرف 700 میٹر دور ٹریس کیا گیا۔ ان کی اسکوٹر اور موبائل فون ابھی تک غائب ہیں۔

دبئی میں 67 منزلہ مرینا ٹاور میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

ان کی اہلیہ نے DNA ٹیسٹ کے لیے نمونے جمع کروائے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ حادثے میں زمین پر ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

حادثے کے تین دن بعد، اسپتال کے حکام نے 47 افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی ہے اور ان کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

ایئر انڈیا کی فلائٹ AI-171 کا یہ حادثہ بھارت کے سب سے بڑے فضائی حادثات میں سے ایک ہے، جس میں 270 افراد کی جانیں گئیں۔

یہ واقعہ انسانی ہمدردی اور اس جیسے سانحات کے حوالے سے سوالات اٹھاتا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

lifestyle

شخصیات

indian helicoter crashed