Aaj News

بدھ, جولائ 09, 2025  
14 Muharram 1447  

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم نے عدالت سے میڈیکل کروانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے ملزم کے میڈیکل کا حکم جاری کر دیا
شائع 16 جون 2025 02:45pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں پراسیکیوشن کی جانب سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔

پولیس کے مطابق شناخت پریڈ مکمل ہوچکی ہے، جس میں مقتولہ کی والدہ اور پھوپھو نے ملزم کو شناخت کیا۔ پراسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ ملزم سے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم عمر حیات نے کہا کہ اس نے موبائل فون پولیس کے حوالے کر دیا ہے، ساتھ ہی عدالت سے میڈیکل کروانے کی درخواست بھی کی، جس پر عدالت نے ملزم کے میڈیکل کا حکم جاری کر دیا۔

ملزم نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اس کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہو سکا اور انہیں یہ نہیں معلوم کہ وکیل کرنا ہے یا نہیں۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسلام آباد

murder case

remand

Murder

TikToker

sana yousuf