Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

روبوٹس کو انسانی لمس جیسا احساس دینے کیلئے جدید جِلد بنا لی گئی

روبوٹک جلد 96 فیصد درستگی کے ساتھ مختلف لمس یا ٹچ کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہے
شائع 17 جون 2025 11:00am

کیمرج یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے ایک حیرت انگیز ایجاد کی ہے۔ محققین نے ایک ایسی روبوٹک اسکن جو روبوٹ کے ہاتھوں پر دستانے کی طرح چڑھائی جا سکتی ہے اور انسانی لمس جیسا احساس پیدا کر سکتی ہے۔ یہ جلد 8 لاکھ 60 ہزار مختلف اقسام کے لمس (ٹچ) کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو جدید روبوٹکس میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ڈاکٹر ڈیوڈ ہارڈمین، جو کیمرج یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ سے تعلق رکھتے ہیں، کہتے ہیں، ’ہم نے ایک ایسا حل تیار کیا ہے جو ایک ہی مادے میں بیک وقت مختلف اقسام کے لمس کو محسوس کر سکتا ہے، بجائے اس کے کہ ہر ٹچ کے لیے الگ سینسر بنانا پڑے۔‘

دنیا پر قبضے کی شروعات؟ چین میں روبوٹ نے انسانوں پر حملے شروع کردئے

ڈاکٹر ثروتھل کے مطابق، ’یہ جلد فی الحال انسانی جلد جتنی حساس تو نہیں لیکن مارکیٹ میں موجود تمام جدید سسٹمز سے بہتر اور بنانے میں آسان ہے۔ ہم اسے انسانی لمس سے تربیت دے کر کئی مختلف کاموں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔‘

اس جلد سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو سمجھنے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کیا گیا۔ ماہرین نے ایک الگورتھم تربیت دیا جو اُن راستوں کو پہچانتا ہے جو مخصوص لمس پر سب سے زیادہ تبدیل ہوتے ہیں۔ اس سے روبوٹک جلد 96 فیصد درستگی کے ساتھ کاٹنے جیسی چوٹ اور زور دار دباؤ میں فرق کر سکتی ہے۔

گھریلو کام کاج سنبھالنے والا دنیا کا پہلا ہیومنائیڈ روبوٹ تیار

اسی سے ملتی جلتی ایک ’ای۔اسکن‘ پچھلے سال منظرِ عام پر آئی تھی جو پانی کے قطروں کا سراغ لگا سکتی ہے، اور اسے پانی کے معیار کی نگرانی جیسے خاص کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑی ساز کمپنیاں پہلے ہی اپنی گاڑیوں کے ڈیش بورڈز میں کیپیسیٹیو ٹچ فلمز استعمال کر رہی ہیں۔ اگر ایسی جلد میں حرارت اور نقصان کو محسوس کرنے کی صلاحیت بھی شامل کر دی جائے، تو یہ ڈرائیور کو گاڑی کے پرزے زیادہ گرم ہونے سے پہلے ہی خبردار کر سکتی ہے۔

چین نے انسانوں کی طرح دوڑنے والا جدید ’تیانگ گانگ‘ روبوٹ تیار کرلیا

ماہرین مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے اور روزمرہ زندگی میں آزمائش کے لیے منصوبے بنا رہے ہیں۔

TECHNOLOGY

Artificial Intelligence

Robot

electronic skin

human touch