Aaj News

بدھ, جولائ 16, 2025  
20 Muharram 1447  
لائیو

اسرائیل کا ایران کے نئے فوجی سربراہ کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ، تہران میں کمانڈ سینٹر تباہ

خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے سربراہ علی شادمانی شہید، دعویٰ
اپ ڈیٹ 17 جون 2025 07:19pm
Israel Claims Killing Iran’s New Military Chief in Tehran - Aaj News

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے سب سے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے تہران کے قلب میں واقع ایک فعال کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایران کے ”چیف آف وار اسٹاف“ علی شادمانی شہید ہو گئے۔ علی شادمانی ایرانی مسلح افواج کے سب سے سینئر آپریشنل کمانڈر اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر سمجھے جاتے تھے۔

شادمانی نہ صرف جنگی کمانڈر تھے بلکہ ”ایمرجنسی کمانڈ سینٹر“ المعروف ”خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز“ کے بھی سربراہ تھے، جو ایرانی افواج کے آپریشنز اور حملے کی حکمت عملی کی منظوری دیتا ہے۔ انہوں نے ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) دونوں کی جنگی حکمت عملی کی نگرانی کی۔ اس سے قبل وہ ایرانی جنرل اسٹاف کے آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

ایران کا اسرائیل پر 10واں بڑا حملہ، مزید 3 اسرائیلی ہلاک، تل ابیب میں سائرن، حیفہ و دیگر شہروں پر میزائلوں کی بارش

نیتن یاہو کا آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ، ایران کی حکومت گرانے کی کھلی دھمکی

اسرائیل کے بڑے حملے کا امکان، ٹرمپ کا ایرانی شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم

علی شادمانی کو حالیہ جنگی مہم کے آغاز پر ایران کی مسلح افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا، ان کے پیشرو عالم علی رشید پہلے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ ان کی ہلاکت ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے، جو حالیہ مہینوں میں ہائی پروفائل ہلاکتوں کی ایک طویل لڑی کا حصہ بن چکی ہے اور جس سے ایران کی فوجی کمانڈ کی چین شدید متاثر ہوئی ہے۔

تہران میں کئی دھماکے سنے گئے

اسرائیل نے ایک بار پھر ایران میں رہائشی علاقوں پرحملہ کر دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ اس سے قبل تبریز اور آہواز میں بھی اہداف کونشانہ بنایا گیا۔

صوبہ اصفہان کے شہر کاشان پر بمباری سے تین افراد شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ ایرانی ٹی وی چینل پر حملے میں زخمی تین خواتین شہید ہوگئیں ۔ تہران میں ہیلی کاپٹر فیکٹری اور دو ایف فورٹین طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

Iran

Israeli Air Force

Ali Shadmani

Chief of war staff