Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

ارشد ندیم کا عالمی اعزاز، فوربز کی ’تھرٹی انڈر 30 ایشیا‘ فہرست میں شامل

پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس گولڈ میڈل حاصل کرچکے
شائع 17 جون 2025 12:20pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں عالمی شہرت یافتہ جریدے فوربز نے اپنی ’تھرٹی انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر کی ناقابلِ یقین تھرو کے ذریعے پاکستان کو انفرادی کھیلوں میں پہلا اولمپک گولڈ میڈل دلایا۔ فوربز نے ان کی کارکردگی کو ’اسٹننگ شو‘ قرار دیتے ہوئے انہیں ایشیا کے نمایاں نوجوانوں میں شامل کیا۔

یہ اعزاز ارشد ندیم کی نہ صرف عالمی سطح پر پذیرائی کا ثبوت ہے بلکہ پاکستان میں انفرادی کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل بھی دولتِ مشترکہ کھیلوں اور ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کئی تمغے جیت چکے ہیں، اور اب ان کی یہ عالمی سطح پر پہچان پاکستان کے کھیلوں کے افق پر ایک تاریخی اضافہ ہے۔

arshad nadeem

javelin throw

Forbes

Javelin Thrower

olympic gold medalist

30 under 30 asia list

olampic

Athletics