Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

اسما عباس کا جلدی علاج سے چہرہ متاثر، تصویر بھی شیئر کردی

یوٹیوب پر کوئی ویڈیو شیئر نہ کرنے کا سبب بھی بتا دیا
شائع 17 جون 2025 03:41pm

پاکستان شوبز کی مقبول سینئر اداکارہ اسماعباس نے اپنے جلدی علاج سے متعلق ایک تشویشناک اپڈیٹ شیئر کی ہے۔

اسماعباس نے چند دنوں سے یوٹیوب پر کوئی ویڈیو شیئر نہیں کی تھی اور اب اس کا سبب بتا دیا ہے۔

سنیتا مارشل نے شوبز کریئر کی ابتدا سے قبل اپنے خاندان کی مشکلات سے پردہ اٹھایا

انہوں نے بتایا کہ ان کے چہرے پر زیادہ تعداد میں چھائیاں (فریکلز) ہیں، جو ان کے خاندان میں ہیں اور عمر کے ساتھ بڑھتی ہیں۔ ان کے والد اور بہن کے چہرے پر بھی چھائیاں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیموتھراپی کے بعد ان کے چہرے پر چھائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

ڈاکٹر نے انہیں مشورہ دیا کہ چھائیوں کو ختم کرنے کے لیے انہیں کاوٹرائز کرنے کا طریقہ استعمال کیا جائے، کیونکہ یہ واحد طریقہ ہے جو ان چھائیوں کو دور کر سکتا ہے۔

معاشرتی دباؤ نے والدہ کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا، اذان سمیع خان

اسماعباس نے بتایا کہ انہیں باہر جانے کے دوران فاؤنڈیشن استعمال کرنا پڑتا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ پروسیجر کروانے کا فیصلہ کیا۔

اسما نے پروسیجر کروا لیا، لیکن اسی رات،انہوں نے چہرے پر فیس ماسک استعمال کیا جو ان کے چہرے کے لیے موزوں نہیں تھا اور انہیں شدید الرجی ہو گئی۔

طلحہ انجم کے کنسرٹ میں مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر کھینچ لیا گیا، ویڈیو وائرل

نتیجے کے طور پر ان کے چہرے پر تکلیف دہ سرخ دھبے نمودار ہوگئےہیں۔ وہ اس وقت دوا لے کر اپنی حالت بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اور ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ یہ الرجی کچھ وقت لے کر ٹھیک ہو جائے گی۔

اسماعباس کا کہنا ہے کہ انہیں اس مشکل صورتحال سے گزرنے کے دوران دعا کی ضرورت ہے۔

یہ کیفیت اسماعباس کے مداحوں کے لیے بھی تشویش کا باعث بن گئی ہے، لیکن وہ امید کرتی ہیں کہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہو جائیں گی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات