Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

پاکستانی ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بہتری، دو درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر

ہاکی کی ورلڈ رینکنگ میں ہالینڈ کی بادشاہت برقرار، جرمنی دوسرے اور بیلجیم تیسرے نمبر پر ہے
شائع 18 جون 2025 12:01pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم دو درجے ترقی کرتے ہوئے 13ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

ایف آئی ایچ کے مطابق ہاکی کی عالمی رینکنگ میں ہالینڈ کی بادشاہت برقرار ہے، جو پہلے نمبر پر موجود ہے۔ جرمنی کی ٹیم دوسرے اور بیلجیم تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پاکستان کی رینکنگ میں بہتری کو حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ٹیم نے یہی تسلسل برقرار رکھا تو آنے والے دنوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانا بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

نئی عالمی رینکنگ سے شائقینِ ہاکی کو امید کی نئی کرن ملی ہے کہ پاکستانی ہاکی ایک بار پھر اپنے سنہری دور کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔

پاکستان

ہاکی

International Hockey Federation

Ranking

pakistan hockey