شکست کے باوجود پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، مگر کیسے
پاکستان آج نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بہتر گول ایوریج کی بنیاد پر نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا، جمعے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا فرانس سے ہوگا۔
پاکستان ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، پول بی کے آخری میچ میں ملائیشیا جاپان کو شکست دے کر بھی سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا۔
پاکستان نے پول میچز میں زیادہ گول کرنے پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جمعہ کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔
ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں ملائیشیا کو جاپان کے خلاف 2 گول کے فرق سے جیتنا ضروری تھا مگر جاپان نے آخری 4 منٹ میں گول کرکے پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار کردی۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور ملائیشیا کے 4،4 پوائنٹس ہوگئے مگر ایک گول زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔
اس سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا میچ نیوزی لینڈ نے 3ـ4 سے جیتا، پاکستان کی جانب سے پہلا اور دوسرا گول یکے بعد دیگرے 13ویں اور 14ویں منٹ میں عبدالرحمن نے کیا۔
28ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول سکور کیا جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اسکاٹ کاسلیٹ نے تین گول کی ہیٹرک کی جبکہ نائس ووڈ نے ایک گول کیا۔
Comments are closed on this story.