Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

بچے، بڑے، بزرگ بینڈ باجوں کے ساتھ جوہانسبرگ ایئرپورٹ پہنچے، روایتی افریقی رقص
شائع 19 جون 2025 07:08pm

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا، بچے، بڑے، بزرگ بینڈ باجوں کے ساتھ جوہانسبرگ ایئرپورٹ پہنچے جبکہ کپتان باووما کے باہر آنے پر پُرجوش نعروں سے خیر مقدم کیا اورروایتی افریقی رقص بھی پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد فاتح ٹیم جنوبی افریقا کے کرکٹرز بدھ کو جوہانسبرگ واپس پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹون مک کینزی نے ٹیم کا استقبال کیا، فاتح ٹیم کے استقبال کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ بچے، بڑے، بزرگ بینڈ باجوں کے ساتھ جوہانسبرگ ایئرپورٹ پہنچے۔

ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما اور کوچ شکری کونراڈ کے ہمراہ کھلاڑیوں نے ایئرپورٹ پر موجود ہزاروں مداحوں کے درمیان جشن منایا۔

اس موقع پر سابق کھلاڑی، موجودہ ساتھی، اور اسکول و دفتر سے وقت نکال کر آنے والے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ہفتے کو لارڈز میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر 27 سال بعد آئی سی سی ایونٹ اپنے نام کیا تھا۔

icc world test championship

australia vs south africa

World Test Championship 2025

wtc final 2025