Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف خصوصی سیشن ہوگا
شائع 20 جون 2025 02:11pm
فائل  فوٹیج
فائل فوٹیج

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیے کے شہر استنبول پہنچ گئے، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

استنبول ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے قونصل جنرل فواد شیر اور سینئر سفارتی افسر جنید یوسف نے کیا۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جس میں مسلم دنیا کو درپیش اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کے دوران ایک خصوصی سیشن ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف منعقد کیا جائے گا، جس میں رکن ممالک کا مشترکہ مؤقف تشکیل دینے پر غور ہوگا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی اجلاس میں شریک ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21 جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل

علاوہ ازیں، اتوار کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی رابطہ گروپ کا علیحدہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں کشمیری عوام کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

Israel

Ishaq Dar

Iran

OIC

Foreign Ministers

Organisation of Islamic Cooperation

Iran Israel War

Iran Israel Tension