ایران سے مزید 500 پاکستانی گوادر کے راستے کوئٹہ پہنچ گئے
ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین اور طلبا کی وطن واپسی جاری ہے، آج مزید 500 پاکستانی گوادر کے راستے کوئٹہ پہنچ گئے، 125 پاکستانی براستہ آذربائیجان لاہور پہنچے۔
ایران میں جاری کشیدگی کے دوران وہاں پھنسے پاکستانی طلباء اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
آج مزید 500 کے قریب افراد تفتان اور گوادر کے راستے کوئٹہ پہنچے جن مین دو سو تیس طلبا بھی شامل ہیں جو تہران یونیوسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہے تھے طلبا کے بتایا کہ جنگ زدہ علاقے میں رہنا گویا ہر روز موت کا سامنا کرنے کے مترادف تھا۔
کمنشر کوئٹہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ واپس آنے والوں کو مکمل سیکیورٹی انتظامات میں لایا جا رہا ہے۔ وطن واپس آنے والے زائرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے کے بروقت اقدام سے وہ مطمئن ہیں۔
اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے، ایران کا اعلان
اس وقت تہران یونیورسٹی اور دیگر ایرانی علاقوں میں ہزاروں پاکستانی طلبا زیر تعلیم ہیں اور زائرین کی بڑی تعداد بھی وہاں جاتی ہے جو جنگی صورتحال کے وجہ سے اپنے مستقبل کے بارے می پریشان کے عالم میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے انخلا میں مدد کرنے پر آذربائیجان سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میں اس عمل میں وزیرخارجہ جہیون بارموف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آستارا بارڈر پرآذربائیجان کےحکام اورعوام نے مدد کی۔
خیال رہے اس سے قبل کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت نے بتایا تھا کہ 545 زائرین اور 207 طلباء تفتان بارڈر کراسنگ کے ذریعے کوئٹہ پہنچے، جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔
اس گروپ میں ایران کی میڈیکل اور انجینئرنگ جامعات میں زیر تعلیم دو سو چودہ پاکستانی طلباء شامل تھے۔
Comments are closed on this story.