بانی کی رہائی کے لیے کسی ملک سے رجوع نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے درخواست نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئینی و قانونی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے ہی ریلیف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کو موجودہ صورتحال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق اس رکاوٹ کی وجہ سے خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ کی منظوری بھی تعطل کا شکار ہے کیونکہ پارٹی قائد کی مشاورت کے بغیر فیصلے نہیں کیے جا سکتے۔
گوہر علی نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک انصاف جمہوری اور آئینی حدود میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کر رہی ہے، اور کسی قسم کی بیرونی مداخلت یا سیاسی دباؤ پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.