Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 21 جون 2025 11:57am

فرانسیسی وزیر اعظم فرنسوا بایرو رافیل طیارے میں پھنس گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ دنوں فرانسیسی وزیر اعظم نے پیرس ائیر شو کا دورہ کیا جہاں وہ مختلف کمپنیوں کے اسٹالز پر گئے اور مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو دیکھا۔

تاہم دورے کے دوران فرانسیسی وزیر اعظم کے ساتھ کچھ ایسا معاملہ پیش آیا جس کے بعد رافیل طیارہ دوبارہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا۔

اپنے دورے کے دوران فرانسیسی وزیر اعظم فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی داسو ایوی ایشن کے اسٹال پر بھی گئے جہاں کمپنی کا تیار کردہ رافیل طیارہ بھی موجود تھا۔

برطانیہ میں ’مرضی کی موت‘ کا متنازع بل کثرت رائے سے منظور

رپورٹ کے مطابق فرنسوا بایرو طیارے کے کاک پٹ میں بیٹھے جہاں انہیں طیارے کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

کیا کمبل سے ایک پاؤں باہر نکالنا بہتر نیند میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟

لیکن بعد ازاں جب ان کے طیارے سے نکلنے کا وقت آیا تو فرانسیسی وزیر اعظم طیارے کے کاک پٹ میں ہی پھنس گئے جس کے بعد انہیں کافی جدو جہد کے بعد رافیل سے باہر نکالا گیا۔

france prime minister

stuck in rafael