Aaj News

ہفتہ, جولائ 12, 2025  
16 Muharram 1447  

جنگ آپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے، پاسداران انقلاب کی امریکہ کو وارننگ

یہ حملے مرتی ہوئی صیہونی حکومت کو زندہ کرنے کی کوشش ہے، ترجمان ایرانی فوجی یونٹ
اپ ڈیٹ 23 جون 2025 02:56pm

ایرانی فوجی یونٹ خاتم الانبیاء کے ترجمان کے امریکا کو خبردار کرنے کے بیان کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کردیے۔

رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے صفاد، تل ابیب،اشکلون، اشدود اور بیسان کے شہروں میں راکٹ حملے داغے ہیں۔ ایرانی میزائل حملے کے باعث جنوبی اسرائیل میں بجلی کی بندش ہوگئی ہے۔

ایرانی فوجی یونٹ خاتم الانبیاء کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا طاقتور جواب کا انتظار کرے، امریکی حملے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے اتوار کی صبح ایران میں تین نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست فضائی حملے کیے گئے تھے، امریکی فضائیہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر حملے کے دوران دنیا کے طاقتور ترین بموں میں شمار کیے جانے والے ”بنکر بسٹر“ بم “GBU-57A/B “Massive Ordnance Penetrator (MOP) استعمال کیے تھے۔

امریکی حملے کے بعد ایرانی حکام کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایرانی فوجی یونٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حملے مرتی ہوئی صیہونی حکومت کو زندہ کرنے کی کوشش ہے۔

جن ممالک نے ہمارے خلاف بیانات دیے دراصل وہ پیٹھ پیچھے سب ہم سے متفق ہیں، مارکو روبیو

ادھر پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنگ آپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے۔ امریکا براہ راست جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی سرزمین کی خلاف ورزی کی ہے، امریکا کیخلاف طاقتور،ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں گے، امریکا کوبھاری، افسوسناک، غیرمتوقع نتائج کاسامنا کرنا پڑے گا۔

ایران پر امریکی حملوں کے بعد تیسری جنگ عظیم کا خدشہ: نیوکلئیر حملے میں دنیا اور پاکستان کے سب سے محفوظ مقامات کونسے؟

ایرانی میڈیا کی کمانڈر ان چیف امیر حاتمی کے خطاب کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکا نے مجرمانہ کارروائیاں کیں، ایران نے’فیصلہ کن جواب دیا،اس بار بھی ایسا ہی ہو گا۔

اسی سلسلے میں ایرانی آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کیخلاف کارروائی کاامکان پیدا ہوگیا ایران کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

امریکی حملے بے سود؟ ’ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے‘، عالمی تجزیہ کار

ویڈیو میں ایرانی کمانڈر ان چیف کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ماضی میں جب بھی امریکہ نے ایران کے خلاف ’مجرمانہ کارروائی‘ کی تو انھیں اس کا ’فیصلہ کن جواب ملا ہے، اور اس بار بھی ایسا ہی ہو گا۔‘

دریں اثنا، ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ان کی افواج کی جانب سے امریکی فوجیوں کے خلاف ’کسی بھی قسم کی کارروائی‘ کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران ’کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

IRAN ISRAEL CONFLICT

Iran Israel War

Iran Israel Tension

US attack on Iran