سی ڈی ایف نوٹی فکیشن پر مہم چلانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے، عطا تارڑ

اسٹرکچرل تبدیلیاں کرکے اپنے دشمن کوخوفزدہ کردیا ہے، عطا تارڑ
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2025 03:09pm

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن پر مہم چلانے والے بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے جنہوں نے ایک بے بنیاد طوفان برپا کر رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو بھی شرمندہ ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھرمزید مضبوط ہوا ہے، اسٹرکچرل تبدیلیاں کرکے اپنے دشمن کوخوفزدہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فورسز کے لیے ایک متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے۔ ہمیں جنگ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی اورمغربی دونوں سرحدوں کومحفوظ بنا لیا ہے جس کے بعد اب دشمن کی جرات نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ کچھ ٹی وی چینلز نے قبل از وقت ایک غلط نوٹیفکیشن نشر کر دیا تھا جس کی بعد ازاں تصحیح کی گئی اور اداروں نے باضابطہ معذرت بھی کی تھی۔

دوسری جانب عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جو قانون کی پاسداری نہیں کرے گا اسے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل ریڈ زون نہیں مگر بے شرم زون ضرورہے۔ جہاں سے ملک کے خلاف سازش اور بھارتی چینلزکو انٹرویو دیے جاتے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن آج جاری کردیے گئے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پانچ سال کے لیے کی گئی ہے جبکہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرکی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرکی مدت میں توسیع کا اطلاق 19 مارچ 2026 سے ہوگا۔

پاکستان

media talk

ataullah tarrar

critisized journalist