ٹک ٹاکر خاتون کے بال کاٹنے کا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور

دونوں گرفتار ملزمان کو پچاس، پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
شائع 06 دسمبر 2025 06:34pm

ٹک ٹاکر ایمان طاہر کے بال کاٹنے کے معاملے میں عدالت نے دونوں گرفتار ملزمان جلیل اور انیس کو ضمانت دے کر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں ٹک ٹاکر خاتون کے بال کاٹنے کے معاملے میں گرفتار دو ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل خان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صوفیہ ملک نے دونوں ملزمان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ملزمان کو گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا جبکہ مقدمہ 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔

راولپنڈی: لڑکی کے بال کاٹنے میں ملوث افراد افغان باشندے ملوث نکلے، سنگین انکشافات

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد پر ٹک ٹاکر لڑکی کے بال زبردستی کاٹنے اور واقعے کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ پولیس بال کاٹنے والے حقیقی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

accused released order

cut hairs

tik toker girl