’باہوبلی‘ کے اینی میٹڈ ورژن کے مناظر ’کنگ فو پانڈا‘ کی نقل ہیں؟

فلم کے ہدایت کار نے ان دعووں کا جواب دے دیا۔
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2025 02:57pm

’باہوبلی‘ کے ڈائریکٹر ایشان شکلا نے اپنی فلم کے ایک اسکانس کو کنگ فو پانڈا سے متاثر ہونے کے دعووں پر وضاحت پیش کی ہے۔

فلم کے ٹیزر کے ساتھ جب باہو بلی: دی ایپک ریلیز ہوا، تو کچھ لوگوں نے محسوس کیا کہ فلم میں ایک خاص لڑائی کا منظر کنگ فو پانڈا کے کچھ اسکانس سے ملتا جلتا ہے۔

ایشان شکلا نے ریڈٹ پر اپنے ایک ”اے ایم اے“ (Ask Me Anything) سیشن کے دوران ان دعووں کا جواب دیا۔ ایک سوال میں پوچھا گیا تھا کہ باہو بلی: دی اٹرنل کے ایک اسکانس میں، جہاں اندرا اور ایک سرخ مونسٹر نما کردار کے درمیان لڑائی ہوتی ہے، کچھ مناظر کنگ فو پانڈا کے جیل بریک اور برج فائٹ اسکانس کی طرح ہیں۔

فلم باہو بلی2 کی کامیابی اور سوشل میڈیا پر’ ہندو مسلم’ کی بحث

اس پر ایشان شکلا نے کہا، ”میں نے کنگ فو پانڈا نہیں دیکھی، لیکن ان مشابہات سے آگاہ ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ اس اسکانس میں مشابہت اس لیے دیکھ رہے ہیں کیونکہ دونوں میں فضائی لڑائی ہے اور اُڑتے ہوئے ملبے کا استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن ہماری اسٹوری میں یہ اُڑتا ہوا ملبہ ایک خاص معنی رکھتا ہے۔ آپ اسے فلم میں دیکھ کر سمجھ پائیں گے۔“

ایشان شکلا نے یہ بھی بتایا کہ اسپائیڈر ورز اور آرکین جیسی کامیاب اینیمیشن فلموں کے پیچھے کام کرنے والی ٹیم نے باہو بلی: دی اٹرنل پر بھی کام کیا ہے۔

باہو بلی: دی اٹرنل کی کہانی باہو بلی سیریز کے بعد کی ہے، جس میں مہندر باہوبلی کی موت کے بعد ان کے بیٹے کی داستان دکھائی جائے گی، جو کہ طاقت ور دیوتا اندرا کے خلاف مقابلہ کرتا ہے۔

باہو بلی کی کہانی اور کرداروں نے پوری دنیا میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے اینیمیٹڈ ورژن سے بھی بہت زیادہ توقعات کی جارہی ہیں۔

باہوبلی کو ٹھکرانے والے 7 معروف اداکار

فلم کی پروڈکشن شوبو یارلاگڈا اور پرساد دیوینی نے کی ہے، اور اس کی ہدایت کاری ایشان شکلا نے کی ہے۔ جبکہ کہانی ایشان شکلا اور سوما شَرما نے لکھی ہے۔ باہو بلی: دی اٹرنل کی ریلیز 2027 میں متوقع ہے ۔

director

claims

Baahubali

Kung Fu Panda

Eternal animation sequence