بھارت میں لیونل میسی کا تماشا بن گیا، بد نظمی پر کھلاڑی 10 منٹ میں روانہ
بھارت میں ارجنٹینا کے مقبول ترین فٹ بالر لیونل میسی کا تماشا بن گیا جب کلکتہ میں ان کی ایک اسٹیڈیم آمد کے موقع پر بدنظمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد اسٹار کھلاڑی صرف دس منٹ بعد ہی روانہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی اپنے گوٹ ٹور (Goat Tour) کے لیے بھارتی شہر کلکتہ پہنچے تاہم ویویکانند یووا نامی فٹ بال اسٹیڈیم میں بدانتظامی اور ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی۔
بھارت کی مقامی رپورٹس کے مطابق میسی کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچی مگر مضبوط پروٹوکول اور سخت سیکیورٹی کے باعث وہ اچانک مشتعل ہوگئے جس کے بعد انہوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔
روہت اور کوہلی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی کمی کا امکان
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مایوس فینز نے پوسٹر ہورڈنگز توڑ ڈالیں، بوتلیں پھینکیں اور احتجاج شروع کر دیا اور پھر صورتحال تیزی سے بگڑ گئی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق بدنظمی پر اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور دیگر مشہور شخصیات کو محض 10 منٹ کے اندر اندر اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔
گوتم گمبھیر کے کوہلی اور روہت کے ساتھ اختلافات سنگین ہوگئے، بھارتی میڈیا
کئی فینز جو گھنٹوں انتظار کے بعد لیونل میسی کو دیکھنے کی امید لگائے بیٹھے تھے، مایوس رہ گئے اور انہیں میسی کی صحیح طرح جھلک بھی نہیں دیکھنے ملی۔
اسٹیڈیم کے اندر کے ڈرامائی مناظر دیکھنے کو ملے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ 2011 کے بعد میسی کا یہ پہلا بھارت کا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اسی اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا تھا، جس میں ارجنٹینا نے ایک صفر سے فتح حاصل کی تھی۔
















