’ہمارے کھلاڑی کو نظر لگ گئی‘، محسن نقوی کی زخمی کرکٹر محمد شایان کی عیادت

دبئی میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شایان دوران فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے
شائع 21 دسمبر 2025 08:25pm

دبئی میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شایان دوران فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی فوری طور پر اسپتال پہنچے اور کھلاڑی کی عیادت کی۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد شایان فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنی نگرانی میں زخمی وکٹ کیپر کو ایمبولنس میں روانہ کیا اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ شایان کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے پلیئر کو نظر لگ گئی ہے جب کہ انہوں نے اسپتال پہنچ کر وکٹ کیپر کی عیادت بھی کی۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے عبرتناک شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت قومی سیاسی قیادت سمیت عوام نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

mohsin naqvi

Under 19 Asia Cup

U 19 Asia Cup

U19 Asia Cup Champions

Under 19 Asia Cup Champion

Under 19 Asia Cup Final 2025

pak win u 19 asia cup

mohammad shayan