امریکا کو ہمارے بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ

امریکا نے اس حملے سے جو مثال قائم کی ہے، اس پر پچھتائے گا: عباس عراقچی
شائع 05 مارچ 2026 12:19pm

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی جنگی جہاز ڈیانا کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ امریکا کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔

عباس عراقچی نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران سے تقریباً دو ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں میں حملہ کیا۔

ان کے مطابق ایرانی فریگیٹ جہاز ’ڈیانا‘ بھارتی بحریہ کا مہمان تھا جس پر عملے کے تقریباً 130 افراد سوار تھے۔ اس جہاز کو بغیر کوئی وارننگ دیے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ لکھ لیں، امریکا نے اس حملے سے جو مثال قائم کی ہے، یہ اس کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا۔