پہلا ون ڈے: بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان مشکلات کا شکار، 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئی
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بنگہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے کچھ دیر پہلے تک 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنالیے ہیں۔
میچ کا ٹاس
ڈھاکا کے شیربنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مہدی حسن مرزا نے جیت کر پہلے پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا ہم اگر ٹاس جیتتے تو اس ٹریک پر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، اس وکٹ پر 270 سے 280 تک ایک اچھا ٹوٹل ہوگا۔
بنگلہ دیشی کپتان مہدی حسن کا کہنا ہے کہ ہم ہدف کا تعاقب کرنے میں بہتر ہیں، اس لیے ہدف کا تعاقب کریں گے، ہمارے پاس سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے، اگر جلد وکٹیں مل گئیں تو یہ ہمارے لیے اچھا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 4 کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبد الصمد اور شامل حسین اپنے کیرئیرکا پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں
یہ 2008 کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک ساتھ اتنے کھلاڑی ڈبییو کر رہے ہیں جب کہ صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔
میچ کے امپائرز میں غازی سہیل، کمار دھرما سینا ہیں جب کہ ٹی وی ایمپائر کے فرائض ایڈریان ہولڈ اسٹاک انجام دے رہے ہیں۔
بنگلہ دیش ٹیم
بنگلہ دیشی ٹیم میں مہدی حسن مرزا (کپتان)، سیف حسن، تنزید حسن، توحید ہردوئے، نجم الحسن شانتو، لٹن داس (وکٹ کیپر)، عفیف حسین، رشاد حسین، تسکین احمد، ناہید رانا اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم
پاکستان ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، عبدالصمد، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ باِلترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
مائیک ہیسن کا قومی ٹیم پر اعتماد کا اظہار
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کی گئی نئی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان شاہینز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
مائیک ہیسن کے مطابق بنگلہ دیش کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، اس لیے ٹیم کو جلد از جلد مقامی پچ اور موسم کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا تاکہ میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر سخت مقابلہ دیا جا سکے۔
















