اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملوں میں متعدد گھر تباہ، حزب اللہ کے بھی جوابی حملے جاری

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر المجادلہ کو نشانہ بنایا ہے: الجزیرہ
شائع 10 اپريل 2026 11:36am

جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، جہاں اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ لبنان سے اسرائیلی شہروں کی جانب راکٹ داغے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق لبنان کی قومی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر المجادلہ کو نشانہ بنایا ہے، جو کہ جنوبی علاقے ٹائر ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے حنین میں بھی متعدد گھروں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا ہے۔

حملوں میں جواب میں جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کے علاقے گلیلی کی جانب بھی راکٹ فائر کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کی جانب تقریباً 60 راکٹ فائر کیے گئے ہیں، جن کے بعد شمالی گلیلی کے علاقے میں سائرن بج اٹھے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بعد از نصف شب طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ اسرائیلی شہروں اشدود اور حیفا کی جانب داغے گئے، جس سے اسرائیل میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ان حملوں کی صلاحیت برقرار رہنا ایک سنگین خطرہ ہے۔