معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں
برصغیر کی لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں۔
آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آخری رسومات کل شام 4 بجے ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔
آشا بھوسلے کو ہفتے کے روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں انہیں شدید تھکن اور سینے کے انفیکشن کے باعث زیر علاج رکھا گیا تھا۔
ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ان کی دادی کی طبیعت خراب ہے اور خاندان نے مداحوں سے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی تھی۔
8 ستمبر 1933 کو مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی آشا بھوسلے کا تعلق موسیقی کے نامور ’منگیشکر خاندان‘ سے تھا۔ وہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن ہیں۔
آشا نے اپنے طویل فنی سفر میں 12 ہزار سے زائد گانے گائے ہیں اور ان کا نام دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈنگز کرنے والی گلوکارہ کے طور پر ’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ‘ میں بھی درج ہے۔
اس ورسٹائل گلوک
ارہ نے غزلوں سے لے کر پاپ اور کلاسیکل گانوں تک ہر صنف میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
90 کی دہائی میں اے آر رحمان کے ساتھ ان کے گانوں نے ثابت کیا کہ ان کی آواز کا سحر ہر نسل کے لیے برابر ہے۔
















