اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف امریکا میں بڑا احتجاج، 100 سے زائد مظاہرین گرفتار

مظاہرین کی بڑی تعداد نے جنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید نعرے بازی کی: رپورٹس
شائع 14 اپريل 2026 09:13am

امریکا کے شہر نیویارک میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور جاری جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرگئے، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد نے جنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید نعرے بازی کی اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے امریکی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جنگی اقدامات کی حمایت فوری طور پر بند کی جائے۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے امریکی سینیٹرز چک شومر اور کرسٹین کے دفاتر کے باہر دھرنا بھی دیا، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ جنگ اور اس میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے عالمی سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔