فیفا ورلڈ کپ 2026: میوزیم اور یادگاری سّکے
.
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں میکسیکو سٹی میں ایک خصوصی نمائش اور میوزیم کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کا مقصد فٹ بال کی تاریخ اور اس عالمی میلے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس میوزیم میں فٹ بال سے وابستہ یادگار اشیاء، تاریخی جرسیاں، اور ورلڈ کپ کے یادگار لمحات کی تصاویر نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ اسی جوش و خروش کے تحت کینیڈا، فرانس اور امریکا نے خصوصی یادگاری سکے بھی جاری کیے ہیں، جن پر ٹرافی، میزبان شہروں کے نام اور ”وی آر 26“ کا آفیشل سلوگن کندہ ہے، جو اس عالمی مقابلے کی میزبانی کے فخر اور جذبے کو نمایاں کرتے ہیں۔
مقبول ترین





























