منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کا طبی معائنہ، کون سی بیماریاں لاحق ہیں؟
حالت بہتر قرار، ضرورت محسوس ہوئی تو ملزمہ کو اسپتال منتقل کیا جائے گا، آئی جی جیل خانہ جات
کراچی میں منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، جیل ڈاکٹرز نے ملزمہ کی حالت تسلی بخش قرار دے دی۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق انمول پنکی نے گردوں میں تکلیف کی شکایت کی تھی جبکہ وہ آنکھوں، معدے اور دمے کے عارضے میں بھی مبتلا ہے اور باقاعدگی سے انہیلر استعمال کرتی ہے۔
حکام کے مطابق ملزمہ کا صبح 8 بجے ایس آئی یو ٹی میں ڈاکٹرز سے معائنے کا وقت مقرر تھا، جس کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے تحت باقاعدہ خط بھی لکھا گیا تھا۔
تاہم جیل ڈاکٹرز کی جانب سے حالت بہتر قرار دیئے جانے کے بعد انمول پنکی کو اسپتال منتقل کرنے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملزمہ کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
مقبول ترین















