اسرائیل میں یہودیوں کا احتجاج

.
شائع 02 جون 2026 12:25pm

اسرائیل میں لازمی فوجی سروس کے قانون اور غزہ جنگ کے خاتمے کے مطالبات پر ملک گیر احتجاجی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے مذہبی یہودیوں، جنہیں ‘حریدی’ کہا جاتا ہے، کے لیے دہائیوں پرانا فوجی استثنیٰ ختم کر کے انہیں لازمی طور پر فوجی سروس میں شامل ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس حکم کے بعد اسرائیل میں ہزاروں یہودیوں نے لازمی فوجی سروس کے قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا، جس کے باعث ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند ہو گئیں اور ٹرین و پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوا۔ اسرائیل کے شہروں یروشلم اور تل ابیب کے گردونواح میں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور بینرز اٹھا کر ریلیاں نکالیں، جس سے ٹریفک جام اور نظامِ زندگی شدید متاثر ہوگیا۔