اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور ہری پور میں محسوس کیے گئے ہیں۔
اسی طرح چارسدہ، مردان اور ملاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔
زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہیں۔
مقبول ترین













