شعیب اختر کے گھر سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

انہوں نے یہ خبر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
شائع 24 جون 2026 02:19pm

پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔

اس خبر کی تصدیق خود شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی۔

شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا، ”مجھے بہت دکھ کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور واپس چلے گئے ہیں۔“

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد کے H-8 قبرستان میں ادا کی جائے گی، جہاں ان کے اہل خانہ، قریبی رشتہ دار، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کا امکان ہے۔

شاہد اختر کے انتقال کی خبر سن کر ملک بھر سے شعیب اختر کے مداحوں، سابق کرکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے افسوس کا اظہار اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔