فٹبال ورلڈ کپ کے تاریخی لمحات

.
شائع 18 جولائ 2026 02:33pm
ارجنٹائن کے لیونل میسی 2022ء ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹرافی اٹھائے جشن مناتے ہوئے۔

1930ء میں یوراگوئے میں کھیلے گئے پہلے ورلڈ کپ فائنل کا ایریل ویو۔

ملکہ الزبتھ دوم 1966ء میں ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان بوبی مور کو ورلڈ کپ ٹرافی پیش کرتے ہوئے۔

انگلینڈ کے جیوف ہرسٹ 1966ء ورلڈ کپ فائنل میں مغربی جرمنی کے خلاف چوتھا گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کر رہے ہیں۔

1970ء ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے کپتان بوبی مور اور برازیل کے لیجنڈ پیلے گروپ سی کے میچ کے بعد جرسیوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

برازیل کے پیلے 1970ء ورلڈ کپ فائنل میں اٹلی کے خلاف پہلا گول کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔ یہ پہلا ورلڈ کپ فائنل تھا جو دنیا بھر میں رنگین براہِ راست نشر ہوا۔

اٹلی کے کپتان ڈینو زوف 1982ء ورلڈ کپ فائنل میں مغربی جرمنی کو شکست دینے کے بعد ٹرافی اٹھائے ہوئے ہیں۔ 40 سالہ زوف ورلڈ کپ جیتنے والے سب سے معمر کھلاڑی ہیں۔

انگلینڈ کے برائن رابسن 1982ء ورلڈ کپ میں چیکوسلواکیہ کے خلاف گول کا موقع ضائع ہونے پر مایوس نظر آ رہے ہیں۔

اٹلی کے پاؤلو روسی 1982ء ورلڈ کپ فائنل میں مغربی جرمنی کے خلاف گول اسکور کر رہے ہیں۔

ڈیاگو میراڈونا 1986ء ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار ڈربل کے بعد "گول آف دی سنچری" اسکور کر رہے ہیں۔ اسی میچ میں انہوں نے مشہور "ہینڈ آف گاڈ" گول بھی کیا تھا۔

ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا 1986ء کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ فتح کا جشن مناتے ہوئے۔

مغربی جرمنی 1990ء ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے فاتح بن رہا ہے۔ یہ جرمنی کے اتحاد سے پہلے کھیلا گیا آخری ورلڈ کپ تھا۔

1990ء ورلڈ کپ میں ڈیاگو میراڈونا کی قیادت میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کا کیمرون سے مقابلہ۔ کیمرون نے اپ سیٹ فتح سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

برازیل کے کپتان ڈونگا 1994ء ورلڈ کپ فائنل میں اٹلی کو شکست دینے کے بعد فاتح ٹیم کے ہمراہ اعزازی چکر لگا رہے ہیں۔

لاس اینجلس کے روز باؤل اسٹیڈیم میں 1994 کے ورلڈ کپ کے دوران کولمبیا کے اینڈریس اسکوبار کے اون گول (اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول) پر ٹیم یوایس اے کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں۔ اسکوبار کو وطن واپسی پر مبینہ طور پر اسی گول کے بدلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

اٹلی کے رابرٹو باجیو 1994ء ورلڈ کپ فائنل میں برازیل کے خلاف فیصلہ کن پنالٹی گول کا لمحہ۔

فرانس کے تھیری ہنری 2002ء ورلڈ کپ میں سینیگال سے شکست کے بعد میدان میں مایوس پڑے ہیں۔ سینیگال نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر تاریخ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔

2006ء ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کے زین الدین زیدان کے ہیڈ بٹ کے بعد اٹلی کے مارکو ماتیراتزی میدان میں زخمی پڑے ہیں۔

اسپین کے آندرس انیستا 2010ء ورلڈ کپ فائنل میں نیدرلینڈز کے خلاف 116ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرتے ہوئے۔

جرمنی 2014ء ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کو شکست دینے کے بعد فتح کا جشن منا رہا ہے۔

2014ء ورلڈ کپ میں اٹلی کے جارجیو کییلینی یوراگوئے کے لوئس سواریز کے کاٹنے کے واقعے کے بعد اپنا کندھا دکھاتے ہوئے۔

2014ء ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں 1-7 کی شکست کے دوران برازیل کے کوچ لوئیز فیلپے اسکولاری کھلاڑی برنارڈ کو ہدایات دے رہے ہیں۔

نیدرلینڈز کے رابن فان پرسی 2014ء ورلڈ کپ میں اسپین کے خلاف شاندار ہیڈر گول کر رہے ہیں، جسے ورلڈ کپ کی تاریخ کے عظیم ترین ہیڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

فرانس کے عثمان ڈیمبلے، پریسنل کیمپیمبے اور الفونس اریولا 2018ء ورلڈ کپ فائنل میں کروشیا کو شکست دینے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔

فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے وہ سنسنی خیز، جذباتی اور ناقابلِ فراموش لمحات، جنہوں نے اس کھیل کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا۔ ان تصاویر میں جہاں کھلاڑیوں اور مداحوں کی جیت کی بے پناہ خوشیاں اور جشن کے مناظر قید ہیں، وہاں شکست کا دکھ، حیران کن اپ سیٹس اور اینڈریس اسکوبار کے اون گول جیسے تاریخی لمحات کی یادیں بھی موجود ہیں۔ یہ تصاویر نہ صرف فٹبال کے کھیل کی عظمت اور اس کے سحر کو خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے، بلکہ یہ اس بات کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے کہ فٹبال صرف ایک کھیل نہیں بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے جذبات اور احساسات کا ترجمان بھی ہے۔