سونے کی قیمت میں پھر حیران کن اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 415 ڈالر ہوگئی۔
شائع 12 اگست 2026 04:22pm

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 42 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 415 ڈالر ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کے مطابق بلند قیمتوں کے باعث سونے کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے اور بیشتر خریدار صرف ضرورت کے تحت ہی خریداری کر رہے ہیں۔