آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل

شائع 04 اپريل 2016 06:21am

christians-in-pakistan-pakistan-army

راولپنڈی:آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، پاک فوج نے چار ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقہ کلئیر کرالیا، دو سو باون دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے بڑے مرکز کو تباہ کردیا گیا ہے، دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار شہید اور انتالیس زخمی ہوئے۔

جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے چھتیس فیصد اپنے گھروں کو واپس آگئے، جنوبی وزیرستان فیز ون اور فیز ٹو میں چورانوے مختلف پراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں اور فیز تھری میں ایک سو تریپن منصوبوں پرکام جاری ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز شمالی اورجنوبی وزیرستان کے منصوبوں کا جائزہ لیا، شوال میں پاک فوج نے جنگ لڑتے ہوئے ایک سو پچاس کلومیٹرسڑک تعمیرکی، جنوبی وزیرستان کا چار ہزار مربع کلو میٹر سے زیادہ علاقہ کلئیرکرایا جا چکا ہے، پاک افغان سرحدی علاقے میں آپریشن جاری ہے۔