کراچی:مرغی کی فی کلوقیمت 340روپے ہوگئی

شائع 04 اپريل 2016 10:15am

chicken-price-down-to-rs270-kg-in-karachi-7254

کراچی:پیداوار میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث کراچی میں مرغی کی قیمت تین سو چالیس روپے فی کلو تک پہنچ گئی، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے چند روز میں قیمت معمول پر آجائے گی۔

کراچی میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت تین سو سے تین سو چالیس روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے اس کی سرکاری قیمت دو سو بتیس روپے مقرر کر رکھی ہے، اس طرح منافع خور فی کلو پر ایک سو آٹھ روپے کما رہے ہیں، پی پی اے کے چیئرمین جاوید اسلم کا کہنا ہے کہ کراچی میں مرغی کی پیداوار سات لاکھ یومیہ ہے، جبکہ طلب زیادہ ہے، جس کی وجہ سے قیمت بڑھ رہی ہے، انھوں نے کہا کہ چند روز میں طلب میں کمی کے نتیجے میں قیمت بھی نیچے آجائے گی۔