سرفراز مرچنٹ اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے را سے رابطوں کی انکوائری تیز کردی گئی، کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایف آئی اے کو ریکارڈ کرانے کے علاوہ ثبوت بھی فراہم کرینگے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے بھارتی ایجنسی "را" سے رابطے کی تحقیقات کے سلسلے میں سرفراز مرچنٹ بیان ریکارڈ کرانے اسلام آباد پہنچ گئے۔
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سرفرازمرچنٹ ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سرفرازمرچنٹ ایف آئی اے کو ایم کیو ایم کے قائد کے بھارتی ایجنسی را سے تعلقات کے حوالے سے ثبوت بھی فراہم کریں گے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔