کراچی ،حیدرآباد:چارمنزلہ عمارتوں کو کنکشن کا آغاز
کراچی ،حیدرآباد:کراچی اور حیدر آباد میں چار منزل سے زائد بلند رہائشی عمارتوں کو کل سے گیس کنکشن دیے جائیں گے، پانچ برس سے عائد پابندی اٹھالی گئی۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلند و بالا رہائشی عمارتوں پر گیس کنکشن کی پابندی اٹھالی، چار منزل سے زائد بلند و بالا رہائشی منصوبوں کو کل سے گیس کنکشن کی فراہمی شروع ہوجائے گی، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلڈرز کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فوری گیس کنکشن دیئے جائیں گے۔
گیس کنکنشن کے اجرا سے تین سو سے زائد رہائشی پروجیکٹس آباد ہوجائیں گے، واضح رہے سوئی سدرن گیس کمپنی نے اکتوبر دوہزار گیارہ میں چار منزل سے بلند عمارت پر گیس کنکشن پر پابندی عائد کی تھی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔