ایل پی جی کی قیمت میں5روپے فی کلو اضافہ

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2016 10:16am

lpg-price-cut-by-rs6-kg-across-pakistan-7046

اسلام آباد:ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، گھریلو سلنڈر میں ساٹھ اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں دو سو چالیس روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ایل پی جی کی قیمت پانچ روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے،پانچ روپے کے اضافے کے ساتھ گھریلو سلنڈر میں ساٹھ جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں دوسوچالیس روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ترجمان کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگا۔