اقتصادی راہداری منصوبہ سے عوام کا معیاری زندگی بلند ہوگا،وزیر اعظم

شائع 06 اپريل 2016 09:14am

nawaz-sharif

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان میں خوشحالی اورعوام کا معیارزندگی بلند ہوگا، روزانہ کی بنیاد پرمنصوبے پر ہونے والی پیشرفت کی نگرانی کررہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ڑانگ چن زیان نے ملاقات کی،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ پاکستان اورچین کے درمیان قریبی تعلقات ہیں،پاکستان اورچین کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

اس جامع منصوبہ سے ملک میں معاشی ترقی کرنے کے ساتھ خوشحالی آئے گی،گوادربندرگاہ کو پاکستان کی ترقی کا گیٹ وے بنائیں گے،کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ڑانگ چن زیان کا کہناتھا کہ انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں،موجودہ حکومت کی کارکردگی سے متاثرہوئے۔