بلوچستان :بیرونی مداخلت کا ایک اور ثبوت ہاتھ آگیا
بوغرہ :بلوچستان میں بیرونی مداخلت کا ایک اور زندہ ثبوت ہاتھ آگیا،افغان انٹیلی جنس افسر عبدالاحد کو گرفتار کرلیا گیا ،اہم دستاویزات،اسلحہ بارود اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے غیر ملکی ایجنٹوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا،ایف سی نے چمن کے علاقے بوغرہ میں کامیاب کارروائی کی اور افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس کے افسرعبدالاحد کو گرفتار کرلیا،جو اسپن بولدک میں دہشت گردوں کو ٹریننگ فراہم کرتا تھا۔
گرفتار ایجنٹ کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایس ایم جیز،اسنائپر اسکوپ،موبائل فونز، نائٹ ویژن اسکوپ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایک کمپاونڈ سے دس کلو وزنی تیاربم اورگیارہ کلو بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔