تحریک انصاف نے پانامہ لیکس پر تحر یک التو اجمع کروادی
اسلام آباد:تحریک انصاف نے پانامہ لیکس پرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواجمع کرادی،شیریں مزاری کہتی ہیں کہ وزیراعظم کے استعفے کا آپشن بھی موجود ہے، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مل کر مشترکی حکمت عملی تیار کریں گے۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریںمزاری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس بین الاقوامی ایشوبن چکا ہے، معاملے پر تحریک التواءجمع کرادی ہے حکومت کو تمام ایجنڈا معطل کرکے اس معاملے کو ٹیک اپ کرنا چاہیے ، اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں اس کو ٹیک اپ کیا جائے۔
شیریں مزاری کاکہنا تھاکہ وزیراعظم خود ایک پارٹی ہیں تو وہ کس طرح کمیشن بنا سکتے ہیں ، حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے ۔
شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے استعفے کا آپشن بھی موجود ہے ،اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن کی دیگرجماعتوں سے مل کرمشترکی حکمت عملی تیارکریں گے۔
تحریک انصاف کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التواءمیں دس اراکین نے دستخط کئے، تحریک التواءمیں کہا گیا کہ معاملہ آئین، انتخابی قوانین، ٹیکس قوانین اورمنی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔