پانامہ لیکس:الیکشن کمیشن کی حسین نواز کیخلاف کارروائی پر معذرت

شائع 06 اپريل 2016 10:56am

hussain-nawaz

الیکشن کمیشن نے پانامہ لیکس پرحسن اورحسین نوازکیخلاف کاروئی سے معذرت کرلی۔ ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صرف منتخب ممبران کیخلاف کارروائی کا مجازہے فیصلہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پانامہ لیکس پراپنی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کا نام نہیں ہے اس لئے ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے پانامہ لیکس میں حسن اورحسین نوازکے نام ہیں۔ حسن اور حسین نواز منتخب نمائندے نہیں ہیں اس لئے ہم ان کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ای سی پی صرف منتخب نمائندوں کے خلاف کارروائی کا مجازہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پانامہ پیپرزکے حوالے سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن ممبران کے اجلاس میں پانامہ پیپرزمیں شامل منتخب نمائندوں کیخلاف کارروائی پرمشاورت ہو گی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔