لاہور :گلشن اقبال پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا
لاہور :پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں گلشن اقبال پارک کو شہریوں کیلئے جزوی طور پر کھول دیا گیا۔
گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد پی ایچ اے کی جانب سے لاہورکے گلشن اقبال پارک کو شہریوں کیلئے بند کردیا گیا تھا،جسے آج جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے،لیکن جھولوں کو ابھی تک نہیں کھولا گیا۔
اس کے علاوہ گلشن اقبال پارک میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،جن میں واک تھرو گیٹس،خار دار تاریں اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں اور سیکیورٹی گارڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیاہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔