پانامہ لیکس کا طوفان جلد ٹل جائیگا ،فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پہلے وکی لیکس، اب پاناما لیکس کل کچھ اور آجائیگا، پاناما لیکس کا طوفان عارضی ہے جلد ٹل جائیگا۔
پشاور میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاناما لیکس پر اتنی توجہ نہیں دینی چاہیئے،پہلے بھی وکی لیکس نے طوفان برپا کیا اور اب پاناما لیکس آگئی، کل کچھ اور آجائیگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پیسہ باہر لیکر گیا ہے تو ملک میں واپس آنا چاہیئے، وزیراعظم نے اس معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے اسی پر اکتفا کرنا چاہیئے۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تحفظ نسواں بل کو اسلامی نظریاتی کونسل نے مستر کردیا ہے۔ہر قانون سازی قرآن وسنت کو مدنظر رکھ کر کی جائے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔