ملک دشمن ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر اظہار عدم اطمینان
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں سیاسی اورعسکری قیادت نے دشمن ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان میں کھلے عام سرگرمیوں پرسخت تشویش کا اظہارکردیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم ملک دشمن ایجنسیوں کے کردار پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کے نیوکلیئر سیکیورٹی اقدامات کو معیاری قرار دینے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کیلئے امریکا سے ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے معاملہ پر بھی بات کی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔