قومی اسمبلی کے ا جلاس میں پانامہ لیکس پربحث متوقع

شائع 07 اپريل 2016 05:54am

national-assembly00000000000

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا گرما گرم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا اپوزیشن کی جانب سے پانامہ لیکس کے انکشافات پر سخت موقف اپنائے جانے کا امکان ہے عمران خان تحریک انصاف کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا جس میں پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات پر بحث متوقع ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے سخت موقف اپنے جانے کا امکان ہے پاکستان تحریک انصاف نے بھی اس ایشو پر بحث کیلئے تحریک التواءجمع کرا رکھی ہے جس پر چیئرمین عمران خان اپنی پارٹی کا موقف پیش کریں گے۔