وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کے لئے آئینی درخواست دائر

شائع 07 اپريل 2016 08:05am

nawaz111

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے آئینی درخواست دائرکردی گئی،درخواست گزارنے استدعا کی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات سے کرائی جائے۔

محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ پانامہ لیکس کے ثبوتوں کے بعد وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے۔

وہ وزیراعظم آرٹیکل62 اور63 کے زمرے میں آ چکے ہیں۔درخواست گزارنے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں، تحقیقاتی نیب سے کرائے جائے،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک وزیر اعظم کو معطل کیا جائے۔